جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چئیرمین کی امریکہ میں متشدد انتہاء پسندی کے انسداد کے لئے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت

 
0
463

راولپنڈی،اکتوبر 26 (ٹی این ایس):   پاک فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چئیرمین جنرل زبیر محمود حیات  نے امریکہ میں متشدد انتہاء پسندی کے انسداد کے لئے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت کی۔  کانفرنس میں 75 ممالک  کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی طرف سے جاری پریس بیان کے مطابق  جنرل حیات نے اس موقع پر امریکی فوج کی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل سے ملاقات کی۔

کانفرنس کے حاشیہ پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  نے ترکی اور برازیل کے چیفس آف ڈیفینس سٹاف  کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں  جن میں باہمی امور،دفاعی تعاون اور سلامتی  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔