راولپنڈی: کینٹ سرکل میں ایک ہفتہ کے دوران ڈکیتی،راہزنی،چوری کی 27 وارداتیں، بینک روڈ،مال روڈ پر ایک ہفتہ میں 17 ریکارڈ وارداتیں رونما

 
0
798

اے ایس پی کینٹ عمران خان کا شہریوں سے ہتک آمیز رویہ ہے ، شہریوں کی تذلیل معمول بنا لیا ہے

راولپنڈی، اگست 30 (ٹی این ایس):کینٹ سرکل میں ایک ہفتہ کے دوران ڈکیتی،راہزنی،چوری کی 27 وارداتیں ہوئی ہیں ۔سرکل میں بینک سے رقم لے کر لوٹنے والوں کا دو رکنی موٹرسائیکل گروہ سرگرم ہے۔مال روڈ،بینک روڈ پر بھی راہزنی اور کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں زوروں پر ہیں۔بینک روڈ،مال روڈ پر ایک ہفتہ میں 17 ریکارڈ وارداتیں رونما ہوئیں ہیں  دوسری طرف اے ایس پی کینٹ عمران خان کا شہریوں سے ہتک آمیز رویہ ہے اور انھوں نے شہریوں کی تذلیل معمول بنا لیا ہے۔تاجر برادری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے وہ بھی اے ایس پی کے رویہ سے عاجز آگئ ہے،درجنوں درخواستیں ایسی جن پر اے ایس پی مقدمات درج کرنے سے انکاری ہیں۔