پارلیمنٹ لاجز ،سینٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال سے ڈپٹی چیئرمین بھی پریشان

 
0
386

لاجز میں ناقص صفائی کا ذمہ دار سی ڈی اے ہے،ینیٹ واش رومز میں بھی صفائی کا ناقص انتظام ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،سلیم مانڈی والا
پارلیمنٹ لاجز میں کام تو ہوتا نہیں مگر جگہ جگہ بجری اورسیمینٹ پڑے ہوتے ہیں، صفائی بھی نہیں ہوتی،دکانوں کو بند کرنے سے مشکلات کا سامنا ہے،ستارہ ایاز
اسلام آباد اگست30(ٹی این ایس)ڈپٹی چیئرمین محمد سلیم مانڈی والا بھی پارلیمنٹ لاجزاور سینیٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال سے پریشان ، سی ڈی اے کی کارکردگی غیر مطمئن دکھائی دیئے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ستارہ ایاز نے پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ودیگرمسائل سے متعلق ایوان میں معاملہ اٹھاتے ہوے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کام تو ہوتا نہیں مگر جگہ جگہ بجری اورسیمینٹ پڑے ہوتے ہیں، صفائی بھی نہیں ہوتی،لاجز میں دکانین بھی بند کرد گئیں ہیں جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔ ستارہ ایاز نے کہا کہ لاجز کے کیفی ٹیریا میں صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس معاملہ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام اصل میں سی ڈی اے کا ہے، مگر یہ اپنی ذمہ داری ادانہیں کردہی،سینیٹ واش رومز میں بھی صفائی کا ناقص انتظام ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔سلیم مانڈی والا نے کہا کہ اس معاملے پر ہم نے اقدامات سوچ رکھے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ایک کافی شاپ کھولیں جہاں سینیٹرز مل بیٹھ کر کافی پئیں۔