پاکستان اور جاپان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی تجارت اور تعاون پر مبنی ہیں، اسد قیصر

 
0
448

دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی
باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے، جاپانی سفیر سے بات چیت
اسلام آباد اگست 30(ٹی این ایس)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی تجارت اور تعاون پر مبنی ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہاوس میں پا کستان میں جاپا ن کے سفیر Mr. Takashi Kuria سے ہونے والی اپنی ملا قات میں کیا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے ما بین اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے درینہ تعلقات موجو د ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک نہ صرف ایک ہی براعظم میں واقع ہیں بلکہ دونوں ممالک میں جمہوریت اور انسانی آزادی کی اقدار بھی مشترک ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔

سپیکر نے باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور جاپان اس پالیسی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔جا پا ن کی طرف سے پا کستان کی تکنیکی معاونت پر تبادلہ خیا ل کر تے ہو ئے سپیکر نے پا کستان کی جا معات اور تکنیکی تعلیمی اداروں اور جا پا ن کی جا معات کے ما بین قریبی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔جا پا ن کے سفیر Mr. Takashi Kuria نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باددی۔انہو ں نے پا کستان میں مو جو د اقتصادی مو اقعوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جاپان پاکستان میں معاشی تر قی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا انہو ں نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اسد قیصر کی تجویز سے اتفاق کیا۔انہو ں نے سپیکر کو یقین دلا یا کہ جاپان پاکستان میں تعلیم ،توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی بہتری کے لیے تعاون میں اضافہ کرے گا ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان جا پا ن کے لیے جنو بی ایشیا ء تک رسائی کے لیے انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔