ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ،تحریک لبیک نے پر امن طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ، قافلے اپنے اپنے شہروں کو روانہ

 
0
573

اسلام آباد اگست 31(ٹی این ایس)ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ منسوخ کئے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک لبیک کے رہنماﺅں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا اور تحریک کے کارکن قافلوں کی صورت میں پر امن طور پر اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوگئے ۔واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک لبیک کے رہنماﺅں سے ان کا مقصد پورا ہوجانے کے بعد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔