بیورو کریسی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر  تبدیلیاں ،گریڈ 21 کے8 افسراں کی   خدمات  ایک سے دوسرے صوبے کی حکومتوں کے ہاں منتقل کردی گئی  ہیں جبکہ ایک افسر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کر نے کو کہا گیا

 
0
412

اسلام آباد، یکم ستمبر(ٹی این ایس):  وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر  تبدیلیاں کرتے ہوئے  گریڈ 21 کے8 افسراں کی   خدمات  ایک سے دوسرے صوبے کی حکومتوں کے ہاں منتقل کردی گئی  ہیں جبکہ ایک افسر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کر نے کو کہا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق  کیپٹن (ر ) سید وقارالحسن کو  خیبر پختونخواہ سے سندھ، سید عارف حیدر شاہ کو  سندھ سے پنجاب، محمد اسد اسلم ماہنی کو  پنجاب سے سندھ، محمد سہیل راجپوت کو  سندھ سے پنجاب، ندیم ارشد کیانی کو  پنجاب سے خیبر پختونخواہ، کیپٹن (ر )  منیر اعظم کو خیبر پختونخواہ سے بلوچستان، کیپٹن (ر )  نسیم نواز کو  پنجاب سے سندھ اور اقبال حسین درانی کی خدمات کو حکومت سندھ سے واپس لیکر حکومت بلوچستان کی صوبدید پر رکھی گئی ہیں۔

جبکہ محمد اجمل خان  جو حکومت  پنجاب  کے ہاں خدمات انجام دے رہیں ہیں کو کہا گیا ہے کہ وہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کر یں۔