شہرریار خان آفریدی  کے بطور وزیرمملکت برائے  امور داخلہ تقرر ہونے کے بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

 
0
3275

اسلام آباد اگست 31(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی  کے بطور وزیرمملکت برائے  امور داخلہ تقرر ہونے کے بارے میں   باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   صدر مملکت نے  آئین کی دفعہ 92 کی کلاز  ایک کے تحت اور وزیر اعظم کی صلاح پر  شہریار آفریدی کا بطور وزیر مملکت تقرر کیا  ہے وہ داخلہ کا محکمہ سمبھالیں گے جیسا کہ وزیر اعظم نے  ان کو تفویض کیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  شہریار خان آفریدی نے  جمعہ کے روز ایوان صدر ہی  میں وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے شہریار خان آفریدی سے حلف لیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے، اللہ میری مدد فرمائے اور مجھے طاقت دے کہ میں فرض کی ادائیگی احسن طریقے سے کرسکوں۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دو روز قبل شہریارخان آفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دی تھی۔