برے کا انجام برا : کار سوار پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلواکر بناء پیسے دئیے بھاگ نکلا  تاہم بھاگتے ہوئے ٹرک سے ٹکراکر اپنی لاکھوں کی کار ہی تباہ کربیٹھا

 
0
1358

صادق آباد، اگست 29(ٹی این ایس): برے کا انجام برا اور چاہ کن را چاہ در پیش کی  مثالیں  تو سنی ہیں مگر یہاں  منگل کو قومی شاہراہ پر اسکا عملہ نمونے کا بھی کئی لوگوں نے مشاہدی کیا۔

ایک  کار سوار پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلواکر بناء پیسے دئیے بھاگ نکلا  تاہم بھاگتے ہوئے ٹرک سے ٹکراکر اپنی لاکھوں کی کار ہی تباہ کربیٹھا۔

اطلاعات کے مطابق کار سوار نے پٹرول پمپ سے 4200 روپے کا پٹرول ڈلوایا  اور پیسے ادا کئے بغیر  تیز رفتاری  سے نکل بھاگا تاہم آگے جاکر ایک ٹرک سے جا ٹکرایا۔

20 لاکھ روپے مالیت کی کار تباہ کرانے کے بعد کار کار کو وہیں چھوڑ کرفرار ہوگیا۔

پولیس نے کار کو.قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔