مصطفی کمال تینوں نشستوں پر ناکام

 
0
304

کراچی26 جولائی(ٹی این ایس)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال تینوں نشستوں پر ناکام ہوگئے ہیں۔ مصطفی کمال نے 25جولائی کوقومی کی ایک اورسندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پرانتخاب لڑا تھا۔

لیکن وہ تینوں حلقوں سے مجموعی طور پر صرف 26ہزار 879 ووٹ لے سکے ، وہ قومی اسمبلی کی نشست پر صرف 12ہزار 891 ووٹ لے سکے۔اسی علاقے سے سندھ اسمبلی کی نشست پر صرف 7ہزار 605 ووٹ ملے تاہم شریف آباد سےسندھ اسمبلی کی نشست پرصرف6383 ووٹ ملے۔