ْشدید مہنگائی میں غریب عوام پر پیٹرول بم گرا کر حکمران ظلم کے مرتکب ہورہے ہیں،مصطفی کمال

 
0
374

کراچی اگست 01 (ٹی این ایس): پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے جاری شدید مہنگائی میں غریب عوام پر پیٹرول بم گرا کر حکمران ظلم کے مرتکب ہورہے ہیں۔جمعرات کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت وقت غربت مٹانے کے بجائے غریب مٹائو اسکیم پرگامزن ہے۔
انہو ں نے کہا کہ عوام کو حکمرانوں سے خیر کی امید اب ختم ہوچکی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی اور عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔