بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفر سے ملاقات، ضلع میں خسرہ کے مرض کے حوالہ سے تبادلہ خیالات

 
0
437

کراچی، اگست 29(ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے دفتر میں بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر شادیہ جعفر سے ملاقات، ضلع میں خسرہ کے مرض کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے دفتر میں بیرونِ ملک سے آئے بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بیرونِ ملک سے آئے وفد نے ضلع غربی میں ڈپٹی کمشنر شادیہ جعفر سے خسرہ کے مرض کے حوالے تبادلہ خیال کیا اور ضلع غربی کے علاقوں میں خسرہ مہم کے دوران تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔