نواز شریف کا ججز کے متعلق بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔شرجیل میمن

 
0
305

کراچی نومبر 9(ٹی این ایس) سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا اتحاد عارضی ہے یہ پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد عارضی ہے، نیا اتحاد پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ان کے پاس ایک کونسلر بھی نہیں ہے، یہ شہرکی بہتری کیلئے کام کرے تو اچھا ہے، دونوں جماعتوں میں موجود شخصیات کو 12 مئی اور سانحہ بلدیہ کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی راہنما نے کہا کہ نواز شریف مارشل لائکی پیدا وار ہیں، یہ حکومت کا دہرا معیار ہے کہ ہمارے لئے بکتر بند گاڑیاں اور ان کا احتساب بی ایم ڈبیلو میں ہورہا ہے، نواز شریف کا ججز کے متعلق بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔