ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ایچ ای سی سندھ کے درمیان اختیارات کے معاملہ پر جمی برف پگھلنے لگی

 
0
374

اسلام آباد نومبر 9(ٹی این ایس)وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ایچ ای سی سندھ کے درمیان اختیارات کے معاملہ پر جمی برف پگھلنے لگی سندھ حکومت ایچ ای سی سندھ کو ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دینے پر مشروط رضامند وفاقی ہائیر یجوکیشن نے بھی تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کے ایچ ای سی ویژن پر ایچ ای ڈی کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماچیئرمین ہائیر ایجوکیشن سندھ ڈاکٹر عاصم حسین نے گزشتہ ہفتے ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد کا خیر سگالی دورہ کیا اور ایچ ای سی حکام کو وفاق اور سندھ کے درمیان شعبہ اعلیٰ تعلیم پر پیدا غلط فہمیوں مٹانے کے لئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے .

ہائیر ایجوکیشن کے متعبر ذرائع اس امر کی تصدیق کررہے ہیں کہ سندھ حکومت نے شعبہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے اپنے گزشتہ کیس کے موقف پر لچک دکھائی ہے اور ایچ ای سی اسلام آباد کے ساتھ ملکر کوالٹی ایجوکیشن کی منزل کے حصول کے لئے کوششیں کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے واضح رہے اٹھاریویں تر میم کے بعد صوبائی حکومتوں کی طرف سے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشنز کے قیام کے بعد بیرون دنیا میں شعبہ اعلیٰ تعلیم پاکستان کو جگہ ہسائی کا سامنا تھا عالمی امدادی اداروں اور غیر ملکی تعلمی اداروں کے درمیان گزشتہ کے معاہدوں کا تسلسل بھی آگے نہیں بڑھ رہا تھا جس سے ہر طرف پاکستانی طلباء اور نوجوان نسل کا نقصان یقینی ہورہا تھا وفاقی اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی جاری اس جنگ کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا گیا جس پر تاحال کوئی شبحت پیش رفت نہیں ہوسکی تھی اب سندھ حکومت کی طرف سے معاملہ کی احساسیت کو سمجتے ہوئے ایک قدم آگے نکلتے رہے اپنے اداروں اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اقدام اٹھایا گیا جو کہ بقیہ صوبائی حکومتوں کے کئے بھی مشعل راہ ثابت ہوسکتا ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین ہائیر یجوکیشن سندھ عاصم حسین نے دونوں کے اس دورانیہ میں وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمشین کی طرف سے سندھ کی جامعات کو فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے عمل پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے