بدین:مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے پروگرام کے خلاف احتجاجی ریلیاں

 
0
319

بدین، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس): مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے پروگرام کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں. تحریک لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک کی جانب سے مذہبی رہنماؤں مولانا غلام قادر پٹھان اور سنی تحریک کی جانب سے صوفی نور احمد حافظ محمد کی قیادت میں نکالی گئی ریلیوں میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بدین پریس کلب کے سامنے ریلیوں کے شرکا سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی مسلمانوں کی بڑی فتح ہے۔ مغرب کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ توہین رسالت کی مستقل روک تھام کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ناگزیر ضرورت بن چکی۔ پاکستان قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے مسلم سربراہان حکومت کو ایک پیج پر جمع کریں۔ مسلم ممالک اتحاد کے ذریعے ہی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حرمت رسول واحد مسئلہ ہے، جس پر پوری امت کو متحد کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا حکومت اور عمران خان کے لیئے یہ امتحان سے اگر عمران خان اس میں کامیاب ہوگئے تو پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔ گستاخانہ خاکوں کی منسوخی کے لیے مذہبی جماعتوں اور حکومت پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، مستقل حل کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ حرمت رسول کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ لے کر کسی کے جذبات سے کھیلنا ناقابل برداشت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کا نعرہ لگانے والے مغربی ممالک خود دہرا میعار رکھتے ہیں۔ اگر ہولو کاسٹ پر بات کرنا جرم ہے رسول اللہﷺ کی شان اقدس میں گستاخی جرم کیوں نہیں ہوسکتی؟ عالمی برادری انبیائے کرام اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ اقدام کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کریں، یہ موجودہ وقت کی ضرورت ہے۔ اسلامی ممالک کو اس تناظر میں متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ اس موقع پر ریلیوں کے شرکا نے ہالینڈ اور امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔