انور مجید کی کھوسکی شوگر مل میں ایف آئی ای کے چھاپے اور منی لانڈرنگ کا معاملہ کے چار روز بعد برآمد کئے گئے ہتھیارں کا مقدمہ درج

 
0
368

بدین، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس):او منی گروپ کے انور مجید کی کھوسکی شوگر مل میں ایف آئی ای کے چھاپے اور منی لانڈرنگ کا معاملہ کے چار روز بعد برآمد کئے گئے ہتھیارں کا مقدمہ درج. چار روز قبل ایف آئی ای ٹیم اوررینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے اومنی گروپ کی بدین کے علاقے کھوسکی شھر میں واقع کھوسکی شوگر ملز پر چھاپا مارا تھا چھاپہ کے دوران شوگر مل سے برامد ہونے ہتھیاروں کا مقدمہ ایف آء اے حیدرآباد کے انسپیکٹر محمد سلیم کی مدعیت میں کھوسکی تھانہ پر درج کیا گیا مقدمہ سندہ آرمس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ایف آئی آر نمبر 67/18 کے تحت درج کیا گیا ? ملزمان میں کھوسکی شوگر ملز انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے چھاپہ میں سات ایس ایم جی رئیفلز، میگزین گولیان، چار سیمی آٹو میٹیک رائیفلز برآمد کی گئی واضع رہے کہ ایف ائی اے نے سابق صدر پاکستان کے کاروباری نگران او منی گروپ کے گرفتار سربراہ انور مجید کے منی لانڈرنگ کیس کہ تحقیقات کے سلسلہ میں کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ مارا تھا۔