روات: گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

 
0
475

روات، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس): دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجہ میں دو افراد جان بحق  اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق موڑہ بختاں کا رہائشی ڈرائیور نوید احمد جو کہ اپنے علاقہ سے دودھ اکٹھا کر کے راولپنڈی میں جا کر فروخت کرتا ہے وہ آج(جمعہ) صبح معمول کے مطابق گاڑی راولپنڈی لے جا رہا اور روات ٹی چوک کے قریب وہ اپنی سواری اتار رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ایک شہ زور نے ٹکر مار دی جس سے یو سی غزن آباد کے گاؤں میانہ موہڑہ کا رہائشی50 سالہ طارق محمود ولد محمد تاج موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ہے جبکہ چھپری اکو کا ایک رہائشی محمد قیوم ہسپتال جا کر جان بحق ہو گیا ہے متعدد زخمی ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔