رحیم یار خان: چوری کےبجلی کنکشن بیچنے اور  رشوت طلب کرنے والا واپڈا کا لائین مین  رنگے ہاتھوں  گرفتار

 
0
378

)رحیم یار خان، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس: FIA ملتان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے   چوری کےبجلی کنکشن بیچنے اور  رشوت طلب کرنے والے واپڈا کے ایک لائین مین کو  رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر FIA مرزا عبدالروف اور محمد فہد کی میجسٹریٹ سول جج ریحان سبطین کی سربراہی میں ٹیم  نے  لائن مین واپڈا عبدالحلیم ولد محمد صدیق غنی پور کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا۔مذکورہ لائن مین کیخلاف اپنے علاقہ میں بجلی کنکشنز لگانے کی مد میں رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔لائن مین کو موقع پر 10 ہزار روپے لیکر کنکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

عبدالحلیم لائن مین سب ڈویثرن میانوالی قریشیاں تعینات تھا۔