سیالکوٹ: پنجاب ہیلتھ ڈیپاڑنمنٹ کی طرف سے غریب مریضوں کے لیے جاری ہونے والی گرانٹ و میڈیکل سامان بازار میں فروخت کر دیا کردیاجاتا ہے: انکشاف

 
0
462

ملوثین میں سا بق پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر چوہدری سابقہ ایم ایس ڈاکٹر خالد بٹ او ٹی ظفر ڈسپنسر قابل ذکر

سیالکوٹ، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس): کرپشن وہ جو اندھوں کو بھی نظر آئے۔ گورنمنٹ سول ہسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، چند نام نہاد و مسیحاوں نے پنجاب ہیلتھ ڈیپاڑنمنٹ کی طرف سے غریب مریضوں کے لیے جاری ہونے والی مختلف گرانٹ و میڈیکل سامان کو مبینہ طور پر عملہ سے ساز باز کر کے فروخت کر دیا اور کروڑوں روپے کمالیے جس میں سر فرست سا بق پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر چوہدری سابقہ MS ڈاکٹر خالد بٹ OT ظفر ڈسپنسر قابل ذکر ہیں۔ شہر اقبال کے سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب  شیکر یٹری ہیلتھ پنجاب و ڈی جی انٹی کرپشن  پنجاب سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ غرباء کی علاج گاہ کی ان کالی بھیڑوں کےخلاف مکمل انکواہری کروا کر قانونی کارواہی عمل میں لاہی جا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے بڑے سرکاری ھسپتال میں عرصہ دراز سے عوام الناس کے علاج معالجہ کی بجاہے صرف کرپشن پر زور رہا ہے باوثوق ذراعع سے معلوم ہوا ہے کہ سابقہ پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل ڈاکٹر ظفر چوہدری جو متعلقہ ھسپتال کے انچارج بھی رہے نے MS ڈاکٹر خالد بٹ اور OTظفر جو کے سٹور انچارج بھی ہے نے دیگر عملہ سے مل کر پنجاب ہیلتھ ڈیپاڑنمنٹ کی طرف سے جاری کرد ہ سینکڑوں لیپر و سکوپی کٹ جو کے ot میں استمال ہوتی ہے جس کی مالیت سات سے بارہ لاکھ روپے ہے اور جس کا اسٹاک متعلقہ ھسپتال کو میو ھسپتال لاہور سے بھی زیادہ فراہم کیا گیا ان نام نہاد  مسیحاوں نے ساز باز کر کے غریب مریضوں پر استمال کرنے کے بجاہے لاکھوں روپے کے عوض مبینہ طور پر کمشنر روڈ کے ھسپتالوں میں فروخت کر کے اپنی جیبیں گرم کر لہی اسی طرع چند روز قبل ہی اسی ھسپتال کی قیمتی اشیا جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے سکریپ ظاہر کر کے بغیر نیلامی و سر کاری اشتہار ات صرف 40 روپے کلو شہر کے بدنام ذمانہ کباڑیے کو بیہچ دی جس وزن بھی ہزاروں من تھا جب کہ کاعزات میں سینکڑوں کلو ظاہر کیا گیا ہے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  ot ظفر نے سٹور انچارج ہونے کا بھر پور  فاہدہ اٹھا تے ہو ہے میڈیکل کے متعلقہ ایٹمز دیگر ملازمیں سے ساز باز کر کے مختلف ہسپتالوں کو اونے پونے فروخت کر چکا ہے شہر اقبال سماجی و عوامی حلقوں نے احکام بالا وزیراعلی پنجاب چیف سیکریٹری پنجاب شیکر یٹری ہیلتھ پنجاب وڈاریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب و دیگر  قانون  نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ایماندار آفیسران پر مشتمل ایک jit تشکیل دے مکمل انکواہری کر کے ذمہداراں راشی عملہ کے خلاف بھر پور قانونی کارواہی aعمل میں لاہی جاہے۔