ڈی پی او سیالکوٹ کا شہید صحافی ذیشان اشرف کے قاتل کو جلد گرفتار کرنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا

 
0
784

شہید کےاہلخانہ سراپاء احتجاج،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سیالکوٹ، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس):ڈی پی او سیالکوٹ کا شہید صحافی ذیشان اشرف بٹ کے قاتل کو جلد گرفتار کرنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا۔عبدالغفار قیصرانی کے قاتل عمرانی چیمہ کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کے دعوے بھی جھوٹے ثابت،اہلخانہ سراپاء احتجاج،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے چند روز قبل شہید صحافی ذیشان اشرف بٹ کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور مرکزی ملزم عمران اسلم عرف عمرانی چیمہ کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر تقریباً 15 روز گزر جانے کے باوجود بھی سیالکوٹ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہید صحافی ذیشان بٹ کے والد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیٹے کو قتل ہوئے 5 ماہ گزر چکے ہیں لیکن پولیس افسران ہمارے ساتھ جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیاں دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم عمران اسلم عرف عمرانی چیمہ کے گرفتار نہ ہونے سے مجھے اور میرے اہلخانہ کو بھی جان کا خطرہ ہے لیکن پولیس کچھ بھی نہیں کر رہی شاید پولیس کے افسران کسی اور سانحے کے منتظر ہیں۔شہید صحافی ذیشان بٹ کے اہلخانہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے شہید بیٹے کے قاتل عمران اسلم عرف عمرانی چیمہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔