چونڈہ: قتل کی خبر نشر کرانے پر قاتلوں کی پارٹی کی نیشنل پریس کلب کےسینئر نائب صدر عصمت اللہ بٹ کو دھمکیاں

 
0
347

چونڈہ، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس):چند روز قبل چونڈہ کے نواحی گاؤں چک باماں میں ایک شہری عمران ولد اقبال کو اغواکےبعد تشددکرکے قتل کر دیاگیا تھااسکی خبر نشر کرنے پر نیشنل پریس کلب کےسینئر نائب صدر عصمت اللہ بٹ کوملزم پارٹی کےخالد محمدد چھٹہ کابیٹاعابد چھٹہ جوبرون ملک مکین ہے نےمسینجرپرکال کرکےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ کال 18 منٹ52 سکنڈ جاری رہی کال آنے کا وقت صبح پانچ بجکرآٹھ منٹ بروزمنگل 28 اگست  تھا. حساس اداروں نے تھانہ پھلورا کےایس ایچ او اورڈی پی او سیالکوٹ کواس کال کے بارے میں اطلاع کردی.جس پر ڈی پی او نےایس ایچ او پھلورہ کوچوبیس گھنٹےکے اندر اندر  ایف ائی آر دینے کا آرڈر کر دیا. عصمت اللہ بٹ  نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف حق سچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا دل میں ہے شوق شہادت کا جذبہ ہے۔پروا نہیں کسی دھمکی کی. جب تک زندہ ہوں دین اسلام انسانیت اور پاکستان کی وفا میں کام کرتا ہوں اورکرتا رہوں گا.