عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض انجام دیں: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین کی کیماڑی زون کی مختلف یونین کونسلز میں عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت

 
0
418

کراچی، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس):بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے یہ ہدایات  کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی اور اراکین کونسل کے ہمراہ کیماڑی زون کی مختلف یونین کونسلوں میں عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے دیں۔

اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے متعلقہ یونین کونسلوں کے وائس چیئرمینوں نے کیماڑ ی میں موجود مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ کیماڑی زون میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث ناصرف آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ گندگی کی وجہ سے مچھر ، مکھی اور دیگر حشرات الارض کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ڈینگی جیسے خطر ناک امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے چیئرمین نے اراکین کونسل کو یقین دلاتے ہوئے کہا کیماڑ ی زون میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور ندی نالوں کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیں گے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ کیماڑی زون کی تمام یونین کونسلوں میں نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ مین ہولز کی تعمیر و مرمت اور ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے اندرونی گلیوں میں موجود گندے پانی کی نکاسی اور موصولہ عوامی شکایات کے بروقت اذالہ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں۔