اسلام آباد ٹریفک پولیس کی رواں سال فینسی نمبر پلیٹ والی 26487،سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے39363، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے24156 اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے126829 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

 
0
934

اسلام آباددسمبر 12( ٹی این ایس) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال فینسی نمبر پلیٹ والی 26487،سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے39363، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے24156 اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے126829 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی ،جبکہ71وی آئی پیز، لین وائلیشن پر53155،نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنیوالے 44337،کم عمر ڈرائیورز 6418کیخلاف کاروائی کی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے کہاہے کہ شہری اپنی گاڑیوں پر ای ٹی اوکی جاری/مقرر کردہ نمبر پلیٹ آویزاں کریں،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی ،موبائل فون کے استعمال سے گریز، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال اور روڈ پر ڈسپلن کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے وائلیشن کرنے والے روڈ یوزر زکیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال فینسی نمبر پلیٹس والی26487 گاڑیوں،سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے 39363،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے24156 اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے44337 کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،

وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر بڑے پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک پولیس کے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو مناسب ہدایات جاری کی تھیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دےئے تھے جو اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تعینات ہیں اور فینسی نمبر پلیٹ،بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والوں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں، رواں سال 71وی آئی پیز جس میں 33آرمی آفیسر ،9ایم این اے /ایم پی اے ،16گورنمنٹ آفیسرز،6غیر ملکی ڈپلومیٹس،1جوڈیشری، 5جرنلسٹ،سیلیبریٹیز، جبکہ لین وائلیشن پر 53155،نوپارکنگ پر 44337،اور6418کم عمر ڈرائیورز غیر محتاط انداز میں گاڑی چلانے والے31767،خراب لائٹس پر 8650،ون وے کے خلاف ورزی پر14617،روڈ کے غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے پر9706،بغیر رجسٹریشن والی 15054،لائسینس کے بغیر گاڑی چلانے پر17916،مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر3416،ٹریفک میں خلل پیدا کرنے پر34047،اوورلوڈنگ پر48619،اوورسپیڈنگ پر 1665،بس سٹاپ پر پارکنگ کرنے پر15048،زیبرا کراسنگ پر پارکنگ کرنے پر4355،پریشر ہارن والی 4355،غفلت اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلانے پر11026،روٹ وائلیشن پر33086،بغیر روٹ پرمٹ کے پی ایس وی گاڑی چلانے پر7384،ٹریفک اشارے کے خلاف ورزی کرنے پر22543،دھواں چھوڑنے والی 1237،کالے شیشوں والی 11408،ممنوع جگہ سے موڑنے پر11347،غلط جگہ سے موڑنے پر 12670،جبکہ تیز لائٹوں والی 11762گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ٹوٹل 758134چالان کئے گئے جن کا جرمانہ 220222800روپے ہوا ایس ایس پی ٹریفک نے اس سلسلے میں شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں پر ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹ آویزاں کریں،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال اور روڈ پر ڈسپلن کو یقینی بنائیں،تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے بصورت دیگر وائلیشن کرنے والے روڈ یوزرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔