’اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں‘چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار

 
0
372

اسلام آباد ستمبر 7(ٹی این ایس)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ عدالت 184/3 کے دائرہ اختیار کو جانچنا چاہتی ہے، ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، عدالت یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ 184/3 کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز تو نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی غلطی سے ماورا نہیں لیکن کوئی غلط مثال قائم نہیں ہونی چاہیے،عدالت اس معاملے میں دو سینئر وکلا کو عدالتی معاون مقرر کرے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔