اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، آئی بی کے متعدد افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری

 
0
445

اسلام آباد ستمبر 7(ٹی این ایس)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی بی کے متعدد افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،جمعرات کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی فواد اسداللہ اور جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی فواد شجاعت اللہ قریشی ،گریڈ 20 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی نوید الہی اورڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی معین حبیب خان آئی بی،گریڈ 19 کے افسر ڈائریکٹر آئی بی میجر(ر)ندیم عارف کی خدمات آئی بی سے لے کر نیکٹا کے سپر دی کر دی گئی ہیں،جبکہ گریڈ 17 کے افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اللہ رکھا کی تقرری و تبادلہ سیکشن 10 سول سرونٹ ایکٹ 1973کے تحت سٹیٹسٹک ڈویژن میں کر دیا گیاہے

جبکہ پاکستان پولیس سروسز کے گریڈ 20 کے افسر محمد شہزاد سلطان کی خدمات پنجاب حکومت سے لے کر آئی بی کے سپرد کر دی گئی ہیں،