ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،ملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں،ملزم فرار

 
0
282

سرگودھا ستمبر 10(ٹی این ایس)ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے پر ملزم کے اہلخانہ اورپولیس میں ہاتھاپائی ہوئی جس میں2 اہلکارزخمی ہو گئے اور ملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ملزم کو فرار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرگودھا کے علاقہ شاہ پورمیں چھاپہ مارا جس کے دوران ملزم کے اہلخانہ اورپولیس میں ہاتھاپائی ہوئی اورملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں،ہاتھا پائی میں 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔واضح رہے کہ پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتھا۔