وفاقی وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ محکمہ ریونیو کے بدعنوان اہلکاروں اور پٹواریوں کے خلاف جاری شفاف تحقیقات کا راستہ ہموار کرنے کیلئے انھیں فلفور عہدوں سے برطرف کرکہ موجودہ حکومت کے کرپشن سے پاک پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں

 
0
656

اسلام آباد ستمبر 11(ٹی این ایس) :پاکستان تحریک انصاف وفاقی دارالحکومت میں تعینات کرپٹ پٹواریوں کے آگے بے بس ہو گئی موضع سنگجانی میں تعینات کرپٹ پٹواری اسیم احمد بہارہ کہو کے بعد یہاں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے نیب اور ایف آئی اے میں جاری انکوائریوں کے باوجود محکمہ ریونیو کے اعلی افسران مذکورہ پٹواری کو معطل کرکہ شفاف تحقیقات کا راستہ ہموار کرنے کے بجائے ملزم کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اربوں روپے جائیداد کے مالک پٹواری اسیم احمد کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران سے قریبی مراسم ہیں اور پٹواری اسیم احمد کو معطل کرکہ اسکے خلاف کاروائی نہ کرنے کی وجہ بھی یہی بتائی جاتی ہے کہ مبینہ طور پر ملزم ہر ماہ بھاری رقوم اور قیمتی تحائف ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو پہنچاتا ہے موضع سنگجانی سے قبل بھارہ کہو تعیناتی کے دوران اسیم احمد پٹواری نے درجنوں جعلی انتقالات درج کروائے جو آج تک منظور نہیں ہو سکے اور پانچ سال سے شہری یہ انتقال درج کروانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں دوسری جانب سنگجانی میں تعیناتی کے دوران اسیم احمد پٹواری قبضہ گروپوں سے ملکر وفاقی دارالحکومت کی ملکیتی قیمتی سرکاری زمینوں پر قبضہ کروانے میں بھی ملوث ہے۔

شہریوں نے چیئرمین نیب سے پٹواری اسیم احمد کے خلاف 2017 سے جاری انکوائری کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کرپٹ پٹواری کو فلفور عہدے سے ہٹا کر تحقیقات کا حکم دیے تاکہ شہر بھر میں پھیلا یہ تاثر بھی دم توڑ جائے کے کرپٹ پٹواری کو محکمہ ریونیو کے کچھ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے اسکے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں طویل عرصے سے تعینات کرپٹ پٹواریوں کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف عہدے کا غلط استعمال کرنے قوم کی اربوں روپے لوٹنے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا سے ملکر قبضہ کروانے والے کرپٹ پٹواریوں کے خلاف فلفور تحقیقات کے احکامات جاری کریں تاکہ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جنگ کا آغاز کرپشن کی بنیادی اکائی سے شروع ہو سکے۔