وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

 
0
209

اسلام آباد 28 مئی 2021 (ٹی این ایس): عراق کے وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراق کے نائب وزیر خارجہ، ڈاکٹر صالح التمیمی پاکستان میں عراقی سفیر حامد لفطہ ، عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی اور عراقی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا پاکستان کے وزیر خارجہ اپنے دورہ ء عراق کے دوران عراقی ہم منصب فواد حسین ،اور عراق کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گےان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری،تعلیم، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہو گا۔وزیر خارجہ عراقی قیادت کو مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی امور پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گےپاکستان اور عراق کے مابین، او آئی سی، اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں، کی سطح پر دو طرفہ تعاون کا فروغ بھی زیر بحث آئے گا
وزیر خارجہ، ہر سال عراق جانے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کی سہولت اور بہتر سفری انتظامات کیلئے، عراقی قیادت سے بات چیت کریں گے توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔۔