ہارون آباد ڈاہرانوالہ موڑ پر نجی ہاؤسنگ سکیم میں مزدور کام کرتے ہوئے بجلی ہائی ٹینشن لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق،کالونی انتظامیہ نے واپڈا کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا

 
0
561

ہارون آباد 28 مئی 2021 (ٹی این ایس): ہارون آباد ڈاہرانوالہ موڑ پر نجی ہاؤسنگ سکیم میں محنت مزدوری کرنے والا وسیم نامی شخص بجلی کی ہائی وولٹیج لائن سے کرنٹ لگنے پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم میں مزدور کام کر رہے تھے ایک نوجوان لوہے کی سیڑھی کو اٹھا کر دوسری جگہ لے جاتے ہوئے اوپر سے ہائی وولٹیج گزرتی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وسیم نامی نوجوان موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ کے مطابق ہائی وولٹیج لائن کو سائیڈ پر کروانے کے لیے ہم نے3 ماہ پہلے تمام کاغذی کاروائی مکمل کردی تھی ڈیمانڈ نوٹس بھی ادا کردیا تھا مگر ایکسین واپڈا ہارون آباد بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی لیت و لعل سے کام لے رہا تھا جس کا نتیجہ آج کے حادثے کی صورت میں نکلا ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ اور جاں بحق مزدور کے لواحقین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ واپڈا کی اس شدید نا اہلی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور مرنے والے کی داد رسی کی جائے۔