وزیراعظم بطورانچارج اموروزارت کشمیرآئندہ اجلاس میں پیش نہ ہوئے توواک آوٹ کرجاوں گا:سینیٹر رحمان ملک

 
0
541

اسلام آباد ستمبر 11(ٹی این ایس)سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت کشمیرکا چارج وزیراعظم کے پاس ہے اور وزیراعظم بطورانچارج اموروزارت کشمیرآئندہ اجلاس میں پیش ہوں اگر وہ پیش نہ ہوئے توواک آوٹ کرجاوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ساجدمیرکی زیرصدرات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کشمیرافیئرز،گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وزارت کشمیرکا چارج وزیراعظم کے پاس ہے، بطورانچارج وزارت پیش ہوتے تو مسئلہ اجاگر ہوتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات کومتعلقہ اتھارٹی تک پہنچایا جائے اور وزیراعظم بطورانچارج اموروزارت کشمیرآئندہ اجلاس میں پیش ہوں،اگر وزیراعظم بطورانچارج وزارت کشمیرپیش نہ ہوئے توواک آوٹ کرجاوں گا،وزارت بنی ہوئی ہے اس کے اخراجات عوام کے پیسوں سے جاتے ہیں،اگروزیراعظم آنے سے قاصر ہیں تو کسی وزیر کی ڈیوٹی لگاتے،گلگت بلتستان وکشمیرکوہمیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان کی بجٹ وگرانٹ بڑھانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں،پورے گلگت بلتستان میں ایئر ایمبولینس نہیں ہے، سہولت دی جائے اورگلگت بلتستان کومراعات دوسرے صوبوں کو برابر دینے چاہیے۔