سابق رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

 
0
903

لاہور ستمبر 22 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سابق رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق سابق (ن) لیگی رکن اسمبلی شہزاد منشی بھی حالات کی دھارا کو دیکھتے ہوئے (ن) لیگ سے باغی ہوگئے، انہوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ہونے والی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے مٹھائی کھلا کر شہزاد منشی کو پارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھے گی اور ان کی آواز بنے گی۔ اس موقع پر راجہ عارف آصف بھٹی، سیمسن بھٹی، اسحاق، امین گل، سلیم گل، آفتاب مبارک، شریف مسیح، روبن سہوترا، روبنسن، فلک شیر گل، عاطف بخش، رمیض مسیح سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔