پاکستانی شخص کی گھٹیا حرکت، چینی خاتون کو چونا لگانے کی کوشش ناکام

 
0
485

پشاور ستمبر 24 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے ونگ لی نامی چینی خاتون کو 3 لاکھ امریکن ڈالر ادا کرنے ہیں، جس کا اس نے چینی خاتون سے کپڑا خریدا تھا مگر رقم ادا کیے بغیر وہ پاکستان لوٹ آیا۔
اپنی رقم وصول کرنے ونگ لی بھی پاکستان آن پہنچی۔ چینی خاتون کی درخواست پرحیات آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا۔
چینی خاتون نے ایف آئی اے اور پاکستانی حکومت سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب بھی ملزم سے پیسے مانگتی تھی وہ اسے قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
تازہ ترین صورت حال کے مطابق محمد شفیق نامی ملزم ابھی جیل میں ہے اور خاتون واپس اپنے ملک روانہ ہو گئی ہے۔