میرٹ اور شفافیت کے ذریعے تمام طبی اہداف حاصل کریں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

 
0
308

لاہور ستمبر 25 (ٹی این ایس): وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کے ذریعے تمام طبی اہداف حاصل کریں گے، سرکاری ہسپتالوں میں صرف ضروری سہولیات کی فراہمی کافی نہیں بلکہ عملے میں معیاری سروس ڈیلیوری کی استعداد بھی ہونی چاہئے، محکمہ صحت میں اصلاحات کے تحت مریضوں سے ڈاکٹروں اور عملے کے حسن سلوک کو یقینی بنایا جائیگا، اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں سرکاری مراکز صحت کو مضبوط بنایا جارہا تاکہ بڑے شہروں میں قائم ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جاسکے، وزیر صحت نے 3گھنٹے تک سائلین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف شکایات پر موقع پر احکامات جاری کئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں شعبہ صحت کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب میں نچلی سطح سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام وزرأ کو ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں، جہاں تک محکمہ صحت کا تعلق ہے تو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی ہر علاقے میں دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے تحریک انصاف کی حکومت نے بند دروازے کا کلچر ختم کردیا ہے، اب شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے با آسانی ہر وزیر سے مل سکتے ہیں، مریضوں کیساتھ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بہتری بھی ملحوظ خاطر رکھی جائیگی۔