ٹھٹھہ:جھرک پولیس تھانے سے قتل میں ملوث ملزم فرار

 
0
577

ٹھٹھہ، جون 12 (ٹی این ایس): جھرک پولیس تھانے سے قتل میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے، ملزم  اقبال ملاح  رات کے وقت کوٹھری کے دروازے توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقع کی تصدیق کرتے ہوئے جھرک پولیس تھانے کے ایس ایچ او یعقوب بھٹی نے بتایا ہے کہ ملزم سے کچھ روز قبل دریائے سندھ سے ملنے والی بچے عبدالطیف ملاح  کی نعش کے قتل کے شبہ چھان بین جاری تھے موقع دیکھ کر فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر آپریشن جاری ہے اور ملزم کو دوبارہ جلد گرفتار کیا جائے گا۔