پیپلزپارٹی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

 
0
298

ٹھٹھہ، جون 11 (ٹی این ایس): پیپلزپارٹی نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ، بلاول ہاؤس کراچی میں ہونیوالے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پی پی پی قیادت نے 7 حلقوں میں سے 5 حلقوں پر ماضی میں پی پی پی مخالفین ن لیگ  کے رہنماوں شیرازی برادران اور ان کے اتحادیوں کے مشترکہ امیدواروں کو نامزد کردیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد پی پی پی کے پرانے پارلیامنٹر سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ، سابق ایم این اےبابو غلام حسین میمن ، ریحانہ لغاری ، سابق ایم این اے صادق علی میمن الکشنی سیاست سے آئوٹ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ پی پی پی نے الکیشن 2018 کیلئے قومی اسیمبلی کے حلقے این اے 231 سجاول کیلئے ن لیگ کے سابق مملکتی وزیر سید ایازعلی شاھ شیرازی ، قومی اسیمبلی کے حلقے این اے 232 ٹھٹھہ کیلئے سابق ایم این اے سمش النسا میمن ، صوبائی حلقہ پی ایس 75 سجاول کیلئے شاھ حسین شیرازی صوبائی حلقہ پی ایس 76 شاھبندر کیلئے محمد علی محمد ملکانی ، صوبائی حلقہ پی ایس 77 کیلئے سید ریاض شاھ شیرازی ، صوبائی حلقہ پی ایس 78 گھوڑاباری کیلئے علی حسن زرداری ، صوبائی حلقہ پی ایس 79 میرپور ساکرو کیلئے جان اویس گھرام جوکھیو کو نامزد کیا گیا ہے ، ٹکٹوں کی تقسیم کرنے کے معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنماوں کی جانب سے پی پی پی کے خلاف بننے والے الائونس جی ڈی اے میں جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔