عید  پر بھی تنخواہیں نہ دئے جانے پر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ایک ملازم اپنے آپ کو آگ لگادی

 
0
499

ٹھٹھہ، جون 11 (ٹی این ایس): عید کے موقعے پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ایک ملازم سید اصغر شاھ  نے ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر احمد  کے سامنے مٹی کا تیل چھیڑ کر اپنے آپ کو آگ لگادی ہے ، آگ لگانے کے دوران ایک اور ملازم  اور ایڈمنسٹریٹر بھی بیچ بچاؤکرنے کی کوشش میں آگ کی پلیٹ میں آکر زخمی ہوگئے ہیں دونوں آگ متاثرین کو سول اسپتال مکلی میں طبی امداد کیلئے لایا گیا ہے۔

ملازمین کے سخت اقدام کے خلاف ٹھٹھہ کے شھریوں اور دیگر ملازمین نے انتھائی غم اور غصے کے عالم میں میونسپل کمیٹی کا گھیراؤ کیا اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ عید کے موقعے پر بھی ملازمین عید کی خوشیوں سے دور ہے کئی بار مقامی سیاسی قیادت اور ایڈمنسٹریٹر کے سامنے احتجاج کیا ہے لیکن تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ دو ماھ سے تنخھوائوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھے اس لیئے ملازمین نے انتھا کا قدم اٹھایا ہے جس کا ذمہ دا ر مقامی سیاسی قیادت اور ایڈمنسٹریٹر ہے اعلی حکام فوری طور پر معاملے کا نوٹیس لیکر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرے اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف کاروائی کرے۔