سابق میئر رائل بارو ونذر اینڈ میڈن ہیڈ کونسلر چوہدری اصغر مجید کے والد چوہدری مجید کی نماز جنازہ میڈن ہیڈ میں ادا کر دی گی

 
0
546

میڈن ہیڈ، جون 11 (ٹی این ایس): سابق میئر رائل بارو ونذر اینڈ میڈن ہیڈ کونسلر چوہدری اصغر مجید کے والد چوہدری مجید کی نماز جنازہ میڈن ہیڈ میں ادا کر دی گی۔ نمازہ جنازہ میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری مجید گزشتہ رات کو انتقال کر گے تھے مرحوم کافی عرصہ سے کینسر کی بیماری کا مقابلہ کر رہے تھے  مرحوم کی تدفین یارکشاہر کتھلیے میں کی جاۓ گی۔ وہاں پر آن کی زیادہ فیملی قیام پزیر ہے مرحوم چوہدری مجید کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشیمر کے نواحی علاقے سانولہ گڑھا۔ نومال کھاڑک سے ہے مرحوم چوہدری مجید سابق ممبر ضلع کونسل مرحوم چوہدری فضل کریم اور سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری بشیراور چوہدری نذیر کے بھائی تھے۔