شب قدر کا  پاکستان کے وجود کیساتھ گہرا تعلق ہے، قراٰن پاک کے بعد پاکستان مسلمانان عالم کے لئے شب قدر کا  عظیم تحفہ ہے: شہباز شریف کا خصوصی پیغام

 
0
475

لاہور، جون 11 (ٹی این ایس):  پاکستان مسلم لیگ کے صدر   میاں شہباز شریف نے  کہا ہے کہ شب قدر کا  پاکستان کے وجود کیساتھ گہرا تعلق ہے کہ اسی عظیم رات کو عظیم پاکستان بھی قائم ہواتھا۔

ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے ایک  پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ قراٰن پاک کے بعد پاکستان مسلمانان عالم کے لئے شب قدر کا  عظیم تحفہ ہے کہ14 اگست  1947 کو رمضان المبارک کی یہ  شاندار رات ہی تھی جس نے  ہماری صبح آزادی کو معتبر بنادیا۔

دریں اثناء شب قدر کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں   تاکہ لوگ اطمنان سے عبادات کرکے اس رات کی فضیلتیں سمیٹ سکیں۔

مسلمان خاص طور پر رمضان کی ستا ئیسویں شب کو عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔قراٰن پاک میں اس رات کو ایک ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔