بلاول بھٹو نے لیاری کے بعد لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، پاکستان پیپلز پارٹی پراہم ذمہ داری ہے، یہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

 
0
283

لاڑکانہ جون 11(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری کے بعد لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری کے بعد لاڑکانہ سے بھی الیکشن 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پراہم ذمہ داری ہے، یہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، لہذا عوام سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں، سب کہہ رہے ہیں، الیکشن وقت پر ہونگے میں بھی امید رکھتا ہوں۔بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں، عوام پیپلز پارٹی کو ہی منتخب کریں گے، سیاست میں نئے چہرے اور نئے لوگ سامنے آرہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا سے سندھ تک ضمنی انتخابات جیتے کچھ تو بات ہے، چوہدری نثار کے پاس کچھ ہے تو انہیں بتانا چاہیے، یہ میرا پہلا الیکشن ہے، کیا میرا چہرہ نیا نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے کہا تھا کہ موروثی سیاست کا خاتمہ کرینگے‘ لیکن ہمیشہ کی طرح انہوں نے یوٹرن لے لیا،پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں عمران خان کا یوٹرن ثبوت ہے، الیکشن کے بعد سر پرائز دیں گے۔