اقتدار میں آتے ہی فواد چوہدری کے تیور ہی بدل گئے

 
0
536

ن لیگ کو تکبر میں آنے میں کئی سال لگے لیکن پی ٹی آئی تو 22 دن میں بدل گئی، معروف صحافی نے فواد چوہدری سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا
اسلام آباد ستمبر 26 (ٹی این ایس): اقتدار میں آتے ہی فواد چوہدری کے تیور ہی بدل گئے۔ ن لیگ کو تکبر میں آنے میں کئی سال لگے لیکن پی ٹی آئی تو 22 دن میں بدل گئی، معروف صحافی نے فواد چوہدری سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی میں بہت تعریف کرتا رہا ہوں اور میرا ان سے بہت پرانا تعلق ہے۔پہلے اگر کبھی بھی میری ان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی تھی تو ہم ایک دوسرے کو “سر جی ” یا ” بھائی جان’ کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔
لیکن کل ان کا مجھے میسج آیا تو انہوں نے اس کا آغاز ہی “YOU” سے کیا مجھے برا نہیں لگا تا ہم ایک دھچکا ضرور لگا کہ ن لیگ کو تو تکبر میں آنے میں کچھ سال لگے لیکن ان میں تو 22 دن میں ہی تکبر آ گیا ہے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان یا آپ نے کسی ٹی وی چینل کے مالک کو بلوا کر ریڈیو پاکستان کے سیر سپاٹے بھی کروائے اور ڈیل وغیرہ تیار کر لی تو ہم کون ہوتے ہیں کچھ کہنے والے۔
لیکن فواد چوہدری کو ایک بات سمجھ لینی چاہئیے کہ ان سے پہلے بھی اس عہدے پر کئی لوگ آئے جنھوں نے ہمیں دبانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ آج تاریخ بن چکے ہیں اور ایک دن فواد چوہدری بھی تاریخ بن جائیں گے۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ آپ اپنا ہی بیانیہ دینے لگ جاتے ہیں۔فواد چوہدری سے میڈیا پر کی گئی تنقید برداشت نہیں ہوتی حالانکہ ماضی میں یہ ن لیگ پر تنقید کرتے تھے۔
واضح رہے فواد چوہدری نئی حکومت میں وزیر اطلاعات کے عہدے پر فائض ہیں۔ماضی میں فواد چوہدری ن لیگ پر تنقید کرتی رہے ہیں کہ ان میں بہت زیادہ تکبر ہے۔تاہم اب تحریک انصاف کے وزیروں کے اپنے ہی تیور بدل گئے ہیں۔تحریک انصاف عوام سے کیے ہوئے وعدوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھی نظر آتی ہے جس کی واضح مثال پروٹوکول کے خلاف نعرہ لگانے کے باجود پروٹوکول لینا ہے۔