سجاول شہری اتحاد ضلع سجاول کی جانب سے جامع مسجد چوک سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی

 
0
1197

سجاول ستمبر 28 (ٹی این ایس): سجاول شہری اتحاد ضلع سجاول کی جانب سے شہر بہر میں صفائی ستہرائی کے ناقص انتظامات سمیت ترقیاتی کام نہ کروانے فنڈ ہڑپ کرنے کے خلاف اعظم عمرانی ،مولوی اشرف میمن،ایازمیمن لالا یاسر بہان،غلام حسین میربحر، اسحاق کوریجو و دیگر قیادت میں بعد نماز جمعہ کے جامع مسجد چوک سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سجاول شہر سمیت اندرون علاقات ترقیاتی اسکیموں سے محروم ہوگئے ہیں ٹاون کمیٹی سمیت سرکاری و عوامی بہلائی کیلئے کام کرنے والی نجی این جی او این آر ایس پی کی سالانہ کروڑوں روپیہ بجیٹ و فنڈز کے باوجود شہری و اندرون علاقاجات کے لوگ ترقیاتی اسکیموں سے محروم ہیں سالانہ فنڈز کرپشن کی نذر ہیں عوام کو رلیف میسر نہیں ہے سجاول شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈہیر جمع ہیں اتنی کرپشن لوٹ مار ناانصافی کے باوجود ضلعی انتظامیہ و ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں کوئی نوٹیس لینے والا نہیں ہے جس کے باعث شھری و دیہاتی لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں آنیوالی اسکیمیں و فنڈز صرف اپنا نوازی اور کاغذی کاروائی تک محدود ہیں جو حکومت وقت و ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہاکہ سجاول شہر سمیت بنیادی سہولیات سے محروم اندرون علاقاجات میں صفائی ستہرائی کے بہتر انتظامات و ترقیاتی اسکیموں کو یقینی بناکے اہل علاقہ میں چہائی بے چینی ختم کی جائے دوسری صورت میں ضلع بھر میں مظاہرے کیئے جائے گے۔