وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

 
0
411

ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال ، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کاجائزہ اوربھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع
اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم عمران خان کودہشتگردی کیخلاف آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا اور بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پرملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔