قطر پاکستان گیس منصوبے کے مطابق ایل این جی قیمتیں 2031تک نہیں بڑھیں گی، سراج الحق

 
0
547

اسلام آباد مئی 07 (ٹی این ایس): جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قطر پاکستان گیس منصوبے کے مطابق ایل این جی قیمتیں 2031تک نہیںبڑھیں گی۔ منگل کو سینیٹ میں ملک میں ایل این جی گیس قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ قطر پاکستان گیس منصوبے کے مطابق ایل این جی قیمتیں 2031 تک نہیں بڑھیں گی۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کس قانون کے تحت کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ اعلانات کچھ اور کئے لیکن بازار میں ہم نے دیکھا اشیاء 45 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ سانس لینا بھی عوام کے لئے مشکل ہو رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بے حد بڑی رہی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ قطر پاکستان معاہدے میں اگر تبدیلی نہیں ہوئی تو عوام پر بوجھ کیسے ڈالا ہی ۔