وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کوکلیاں پنڈوری، پنڈ خان خیل جانے والی سڑک کی ازسرنو تعمیر کے احکامات جاری کردیئے

 
0
1201

ہری پور مئی 07 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کوکلیاں پنڈوری، پنڈ خان خیل اور گھیڑیاں کو جانے والی خستہ حال سڑک کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ازسرنو تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ احکامات کی روشنی میں سی این ڈبلیو کے انجینئرز سروے کیلئے موقع پر پہنچے تو مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا جس کے بعد سروے کا کام مکمل کیا گیا۔ ناظم اجمل خان، یوتھ کونسلر سرفراز، جنرل کونسلر اجمل خان، سماجی شخصیت محمد ادریس سمیت موقع پر موجود افراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ باصلاحیت عوامی لیڈر کے انتخاب کے بعد ضلع میں ہر طرف عملی ترقیاتی کاموں کی گونج سنائی دے رہی ہے جس پر ضلع بھر کے غیور عوام وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔