30سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے شریفوں کا منشور “اگر” “مگر” سے زیادہ کچھ نہیں: بابر اعوان

 
0
493

اسلام آباد، جولائی  06  (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تیس سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے شریفوں کا منشور “اگر” “مگر” سے زیادہ کچھ نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون  کی طرف سے  جمعرات کو  جاری کئے گئے انتخابی منشور پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج ایک ہزارویں مرتبہ پھر ثابت ہوگیا کہ شہباز شریف جھوٹوں کا آئی جی ہے،دس سال حکومت کرنے کے بعد جھوٹوں کا یہ آئی جی عوام کو ایک مرتبہ پھر منشور کی آڑ میں پھانسنے نکلا ہے،جو وعدے یہ شخص دس سالوں میں نہ نبھا سکا چاہتا ہے عوام ان وعدوں پر دوبارہ دھیان دیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری جلسوں میں بڑھکیں مارنے والوں کی سیاست شادی ہالوں میں آخری ہچکیاں لے رہی ہے، نون لیگی کارکن اسے پکڑ کر عوام میں لائیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔

بابر اعوان  نے کہا کہ کل نواز شریف پرسوں سے اگلے روز شہباز شریف کی باری ہے،رنگیلے چوروں کی یہ جوڑی اکیلے نہیں سارے حواریوں اور درباریوں سمیت گرفت میں آئے گی،فواد حسن فواد حوالات میں پہنچ چکا باقی بھی تیاری پکڑیں،مالِ حرام سے جیبیں بھرنے والوں کیلئے حشر برپا ہے،بہانوں اور بیماریوں کے پیچھے چھپنے والوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر انجام رسید کیا جائے گا۔