چوہدری نثار سے قوم ان کے اثاثوں کے حوالے سے منی ٹریل مانگ رہی ہے: تحریک انصاف کے رہنماءغلام سرور خان  کی طرف سے مناظرے کا چلینج

 
0
366

اسلام آباد، جولائی  06  (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے رہنماءغلام سرور خان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار سے قوم ان کے اثاثوں کے حوالے سے منی ٹریل مانگ رہی ہے،منی ٹریل کے بجائے لغو باتیں انہیں زیب نہیں دیتیں ،چوہدری نثار ضیاء الحق کی وجہ سے سیاست میں آئے 30سال نواز شریف کے ساتھ رہنے کے باوجود دفا نہ کر سکے ،منی ٹریل نہ دی گئی تو نیب سے رجوع کرینگے ۔

جمعرات کو چوہدری نثار کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار ترجمان کے پیچھے نہ چھپیں بلکہ ہمارے سوالوں کا جواب دیں ،ہم نے سید ھا سوال کیا تھا کہ ذرائع و ¿مدن نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کی پراپراٹی کے مالک کہاں سے بنے ،86میں کوئی شہری پراپرٹی نہیں تھی آج جگہ جگہ جائیدادیں کہاں سے آ ئیں ؟ڈی ایچ اے کے تین پلاٹ کی رقم کہا ں سے دی گئی ؟یہ سوال پوچھنا کوئی جرم نہیں ہے ،ڈیفنس اور چکری میں جائیدادیں بنانے کی منی ٹریل چوہدری نثار کو بتانا پڑیں گے، ان الزامات کا جواب دینے کے بجائے چوہدری نثار لغو باتیں کر رہے ہیں ،چوہدری نثار 4حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں ،ذریعہ معاش کوئی نہیں ،علاج ملک سے باہر کرواتے ہیں چھٹیاں یورپ میں گذرتی ہیں تو یہ سوال تو پوچھنا ہو گا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ؟غلام سرور خان نے کہا کہ میں نے پاکستان کہ بہتری کے لیے پارٹیاں تبدیل کی،حلقے کے عوام کی خدمت کی ،تھانہ اور پٹواری کے زریعے عوام کو دباﺅ میں لانے کی کوشش نہیں کی ، لیکن چوہدری نثار 34 سال نواز شریف کے ساتھ رہ کر ان کے ساتھ دغا کرتے رہے ضیائ  الحق کی پیداوار ہیں اور انہی کی مرہون منت و سیاست میں آئے. جس طرح قوم نواز شریف سے منی ٹریل مانگ رہی ہے اسی طرح چوہدری نثار کو بھی حساب دینا ہوگا،انہوں نے مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار جہاں چائیں مناظرے کے لیئے تیار ہوں مگر ساتھ وہ ان سوالوں کا جواب لے کر آئیں غلام سرور خان نے چوہدرج نثار کے خلاف نیب سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔