تحفظِ ناموس رسالت کے لئے عوام کرین کے نشان کو کامیاب بنائیں گے: خادم رضوی

 
0
370

سقوط ِ مشرقی پاکستان میں قادیانیوں کا کردار تاریخ کا سیاہ باب ہے:کراچی کے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب

کراچی، جولائی  06  (ٹی این ایس): تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء علامہ خادم حسین رضوی نے ختم نبوت کے مسئلے پرعدالتی فیصلے پر اسلامیان پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض آباد کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں گیا۔سقوط مشرقی پاکستان میں قادیانیوں کا کردار ہماری قومی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ علماء و خطباء منکرین رسالت کی سازشوں سے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھنے کیلئے مسلسل اپنا کردار ادا کریں۔ان شاء اللہ ایوانوں میں تحفظ ناموس رسالت کیلئے لوگ کرین کے انتخابی نشان کو کامیاب بنا کر ایمان اور پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

وہ نیو حمزہ غوثیہ لان سوک سینٹر میں تحریک لبیک کراچی ڈویژن کے علماء و مشائخ کے انتخابی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیرمفتی غلام غوث بغدادی،کراچی کے امیر علامہ سید زمان علی جعفری القادری، مفتی آصف عبداللہ قادری قومی اسمبلی کے نامز د امیدوار ان علامہ طاہراقبال قادری، علامہ احمد رضا امجدی، مفتی محمد امجد علی قادری، مفتی عتیق اختر القادری، علامہ محمد علی قادری ودیگر امیدواران بھی موجود تھے. علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ٹی ایل پی حکومتی اخراجات کو کم کر کے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی تعلیم، صحت اور بلدیاتی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے علاوہ اشیا ء صرف کی قیمتوں میں توازن کیلئے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔ سودی نظام کے خاتمے کے علاوہ معاشرتی اصلاح کے لئے نیک بنو نیکی پھیلاؤکیلئے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا علیحدہ محکمہ قائم کرے گی۔