شہر قائد میں مو ٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی واردات، ایس ایس پی، اے سی ایل سی نے  یہ واردات زیادہ تر ہونے والے مقامات پر توجہ مرکوز کرلی

 
0
351

کراچی، جولائی  06  (ٹی این ایس): شہر قائد میں مو ٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی واردات کے پیش نظر ایس ایس پی، اے سی ایل سی نے  یہ واردات زیادہ تر ہونے والے مقامات پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

کو رنگی انڈسٹریل ایریا خصو صا تھانہ عوامی کالونی ، زما ن ٹاؤن ، کو رنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مو ٹر سائیکل کی چوری سے زیادہ متاثرہ ہیں چونکہ لا تعداد چھو ٹی بڑی فیکٹریاں واقع ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں مزدور اپنی مو ٹر سائیکلیں بے ہنگم و بے تر تیب کھڑی کر تے ہیں جہاں پر کو ئی سیکیو رٹی انتظامات سرے سے نہیں ہو تے۔

اس سلسلہ میں ایس ایس پی صاحب اے سی ایل سی نے انڈسٹریل ایریا کی تنظیم KATI کے پریزیڈنٹ طا رق ملک و چیف سی پی ایل سی کو رنگی زبیر چھا یا و SHOs تھانہ عوامی کالونی ، زما ن ٹاؤن ، کو رنگی انڈسٹریل ایریا سے میٹنگ کی۔میٹنگ کا متن مو ٹر سائیکل کی چو ری روکنا و پارکنگ ایریا ز کی سیکیورٹی بڑھانا مقصود تھا۔

اور باہمی اتفاق سے یہ طے پایا کے فیکٹری مالکان پارکنگ ایریا ز کی سیکیورٹی بڑھائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمراز لگائیں گے و پولیس سے تعا ون کرینگے۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی نے متعلقہ SHOs کو بھی پارکنگ ایریا کی نگہداشت سخت کر نے کی ہدایات جاری کیں۔

قوی امید ہے کہ ان اقدامات کے نتیجہ میں انڈسٹریل ایریا کی مو ٹر سا ئیکلوں کی چوری پر قا بو پا یا جا سکے گا اور متاثرہ انڈستریل ایریا میں مو ٹر سائیکل کی چو ری میں خا طر خواہ کمی آئیگی۔