محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت یکجا

 
0
324

کراچی 29(ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں گرفتار تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو یکجا کردیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی اور دیگر نے درخواست ضمانت کی درخواست جمع کرائی، جس پر عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر 13 دسمبر کو دلائل طلب کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ شرجیل میمن، ذوالفقار شلوانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کرچکی ہیں۔یاد رہے کہ شرجیل میمن محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس میں زیرحراست ہیں، جبکہ ان کے علاج کیلئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔