کراچی 29(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی ہے۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت کے باوجود حکومتی ایما پررکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،وفاقی دارالحکومت سے پیپلزپارٹی کے پرچم اور بینر اتارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے الجھایا جا رہا ہے،ن لیگ حکومت ہوش کے ناخن لے اوراوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرعمل آئین، قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں ہے،تاریخ شاہدہے کہ جیالوں سے جمہوری حق چھیناجاتاہے تودمادم مست قلندرہوتاہے۔













