سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پر چین کا ردعمل آگیا

 
0
1795

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پا کستان کی ایک بڑ ی سفا رتی کا میا بی ہے،چینی میڈیا کی تجزیاتی رپورٹ
بیجنگ ستمبر 28 (ٹی این ایس): چینی میڈیا نےسعودی عرب کی جانب سے سی پیک میں شمولیت اختیار کرنے کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب وہ پہلا ملک ہے جسے پاکستان نے چین اور پاکستان کے درمیان جاری منصوبے سی پیک میں تیسرا پارٹنر بننے دعوت دی ہے۔ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک معتبر سعودی وفد پاکستان آئے گا۔ سعودی وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اور بزنس سے متعلقہ شخصیات آئیں گے۔ ‘سی پیک میں اب ہمارا تیسرا سٹریٹیجک یا اقتصادی پاٹنر جو ہو گا وہ سعودی عرب ہو گا اور بہت بڑی سرمایہ کاری سعودی عرب سے پاکستان کو اس راستے میں ملیں گی۔ ’سعودی عرب سے پاکستان کو سی پیک کے ذریعے بہت بڑی سرمایہ کاری ملے گی۔
سعودی عرب کی شمولیت پر چین کا ردعمل بھی آگیا۔چین کے معروف اخبار ڈیلی چائنہ نے اس کو شاندار سفارتی کامیابی قرار دے دیا۔ڈیلی چائنہ کی رپورٹ کے مطابق قدا م سے ون بیلٹ ون روڈ مزید فروغ پائے گا۔ جمعہ کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب نے سی پیک میںسرمایہ کاری کرنے کےلئے دلچسپی ظاہر کی ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کو وژن2030کے مطابق بہتر بنانے کےلئے چین کی معیشت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے. سعودی عرب چین کے لئے خام تیل کی سپلائی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے، چین دنیا میں تیل استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے،پاکستان اور سعودی عرب بھی دونوں مشترکہ طور پر سی پیک سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا یہ بیلٹ اینڈ روڈ کےلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد دیگر مسلم ممالک بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔